• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ کا والد کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے والد صلاح الدین تنیو کی تصویر شیئر کرکے ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی دیا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے والد کی ایک تصویر شیئر کی جو ممکنہ طور پر کسی ڈرامے کا اسکرین شاٹ ہے۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فہد نے والد کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی، اور ان دونوں تصاویر میں قدر مشترک ان کی مونچھیں ہیں۔ 

فہد مصطفیٰ نے تصاویر کے ساتھ عنوان تحریر کیا "ایک نسل سے دوسری جسل کی جانب۔"

انہوں نے اپنے والد صلاح الدین تنیو کو نتھی کرتے ہوئے کہا کہ "آپ سے بہت پیار کرتا ہوں بابا"۔



تازہ ترین