• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکیتا لوکھنڈے جلد وکی جین کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔ دی نیوز کے مطابق ماڈل و اداکار شہیر شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حادثاتی طور پر یہ راز فاش کرتے ہوئے بتا یاکہ انکیتا کاروباری شخص وکی جین کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکیتا گزشتہ تین سال سے وکی جین کے ساتھ تعلق میں ہیں۔وکی جین کے ساتھ تعلق سے قبل انکیتا سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2016ءمیں 6سال کے تعلق کے بعد ان کی علیحدگی ہو گئی۔رواں سال مئی میں خود انکیتا نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ وکی جین کے ساتھ شادی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ انہوں نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ ”شادی ایک بہت خوبصورت چیز ہے اور میں شادی کرنے کے لیے خاصی پرجوش ہوں۔

تازہ ترین