• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اور غیرملکی عمرہ زائرین کی تعداد یومیہ 70 ہزار تک کردی گئی

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی کے لیے مقامی اور غیر ملکی زائرین کی تعداد یومیہ 70 ہزار تک کردی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق محرم میں چھ ہزار غیر ملکی زائرین کو عمرہ ویزہ جاری کیے گئے۔

زائرین کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اصولوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے محفوظ عمرہ ماڈل متعارف کرایا ہے۔

مقامی اور غیر ملکی زائرین کورونا کے تمام تر حفاظتی اصولوں کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

تازہ ترین