ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت جامع نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی وہ جامع حکومت نہیں جس کی عالمی برادری اور ایران توقع رکھتا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا طالبان عالمی مطالبات کیسے پورے کرتے ہیں۔