• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا اتھارٹی بل پر سوالات کے جوابات نہیں ملے، فیصل جاوید

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق سوالات کے جوابات نہ ملے تو قائمہ کمیٹی اس کی منظوری نہیں دے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا سوال یہ ہے کہ میڈیا کے تمام شعبوں کے لیے ایک واحد اتھارٹی کیوں ضروری ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی مسودہ ہی سامنے نہیں آیا، اس اقدام کے پیچھے مقصد بہت اچھا ہے لیکن شاید طریقہ کار درست نہیں ہے، ایک واحد اتھارٹی بنائے بغیر آگے بڑھا جاسکتا ہے تو بڑھنا چاہیے۔

تازہ ترین