• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 154 میں واٹرفلٹر پلانٹس اور سولرسسٹم کی تنصیب کیلئے ٹینڈر

ملتان (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام این اے 154اور یونین کونسل 79تا 100میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سولر سسٹم کی تنصیب کے ٹینڈرز گذشتہ روزواسا ملتان میں ہوئے، ٹھیکہ داران نے 2فیصد سے 4فیصد تک کم ریٹ دیکر ٹینڈرز حاصل کر لئے ، بتایا گیا ہے کہ این اے 154 میں ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز واسا ملتان کو سیوریج لائن، ٹف ٹائل اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ واسا ملتان کی جانب سے این اے 154میں ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی سکیمیں شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین