• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن اکرام نے کس ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا؟

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے ایک ساتھ کیے گئے ڈرامے کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ منال خان ’مینو‘  اور احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں دھوم دھام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔


اس جوڑی کی شادی کی 5 تقریبات ڈھولکی، مایوں، میوزیکل نائٹ، بارات اور ولیمے کا انعقاد کراچی میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں کی موجودگی میں کیا گیا۔


منال خان کے دولہا احسن محسن اکرام کا ایک کاروباری خاندان سے تعلق ہے جبکہ اُن کا اپنا ذاتی کاروبار بھی ہے مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ احسن محسن اکرام پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی کام کر چکے ہیں اور اس جوڑی کا ایک ساتھ ایک ڈرامہ بھی نشر ہو چکا ہے۔


2017 میں ایک ٹی وی چینل پر ’پرچھائی‘کے نام سے ڈرامہ نشر کیا گیا تھا جس میں اِن دونوں نے بھرپور اداکاری سے شائقین کے دل جیتے تھے۔

اس لحاظ سے منال خان اور احسن محسن اکرام ایک دوسرے کو 4 سال سے جانتے ہیں۔

تازہ ترین