• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء نے الیکشن کمیشن سے جنگ شروع کر دی ہے، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ وزراء  نے الیکشن کمیشن سے جنگ شروع کردی ہے، الیکشن کمیشن کے تحفظ کے لیے اے این پی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر حیدر  ہوتی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت معیشت سے کھلواڑ  کررہی ہے، ایسا نظر آرہا ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کر رہا ہے۔

 امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حقیقی صحافی اور میڈیا ہاؤس جعلی خبروں کو سپورٹ نہیں کرتا، جعلی خبروں کا کہہ کر میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 رہنما اے این پی نے کہا کہ افغانستان میں امن تب آئے گا جب وہاں بنیادی حقوق کا تحفظ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید