• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کابینہ میں رد و بدل، ڈومینک راب کو وزیر انصاف بنادیا گیا

برطانوی حکومت نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزیرخارجہ ڈومینک راب کو وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم بنادیا ہے۔ ڈومینک راب کی جگہ لز ٹروس نئی وزیر خارجہ مقرر کردی گئیں۔

پریتی پٹیل ہوم سیکرٹری اور چانسلر رشی سونک برقرار رہیں گے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر انصاف بک لینڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

رابرٹ جینرک کو وزیر ہاؤسنگ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی شریک چئیر امینڈا ملنگ کو بھی ہٹادیا گیا۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ وزیر تعلیم گیون ولیم سن سے قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین