• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی وارڈنز پر حملے کا نوٹس، ملوث افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کشمیر روڈ ہائیڈرنٹ پر موجودبلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی وارڈنز پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی وارڈنز پر حملہ ناقابل قبول ہے، حملہ کرنے والے افراد کے خلاف جمشید تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے، ملوث افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کے ایم سی کے تمام اثاثوں کی حفاظت اور ان اثاثوں اور عملے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین