• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد ثابت ہوگئی۔

تحقیقات کے مطابق مریضوں کی تعداد 6 ہزار 462 تھی جبکہ رجسٹر میں مریضوں کی تعداد 75 ہزار 312 دکھائی گئی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرا دی۔

خیال رہے کہ ایک سال کے دوران مریضوں کے کھانے پر 5 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید