• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف مقدمے کا گواہ طیارہ حادثے میں ہلاک

تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ یونان میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے کیس کا گواہ تھا جبکہ یونانی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے سینئر ایئر سیفٹی عہدیدار لونِس کونڈیلیس کا کہنا تھا کہ ساموس جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعے کے گواہ ایک ماہی گیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو دھماکوں کی آواز سنی تھی لیکن طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

تازہ ترین