• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کی جیل سے منتقلی کے خلاف جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کی سینٹرل جیل سے منتقلی کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر کونوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ دائر درخواست میں رضیہ بیگم نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے بیٹے عزیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نے اس مقصد کیلیے 9 جون 2020 کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹھارام ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید