• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں لگتا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، عبداللّٰہ شفیق کی پرفارمنس میں بہتری نظر آرہی ہے، امید ہے کہ مستقبل میں عبداللّٰہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللّٰہ کو چانس نہیں مل پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے3 اسپنرز کو کھلانے کا پلان ہے۔

کپتان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ، باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، نئی حکمت عملی اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید