• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ایک روزہ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پی سی بی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی تصویر شیئر کی۔ 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

تین میچوں کی سیریز کے دیگر 2 میچز بھی پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے، جہاں دونوں ٹیمیں 19 اور 21 ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔ 


تازہ ترین