پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روزہ میچز کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ متعارف کروائی ہے۔
قومی کرکٹرز اب آئندہ ایک روزہ میچوں میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کے امتزاج کی وردی زیب تن کرے گی۔
شرٹ کی بائیں جانب چاند ستارہ اور دائیں جانب نجی کمپنی کا لوگو ہے، شرٹ پر سفید اور سبز رنگ کی لائنیں ہیں۔
ٹوئٹڑ پر پی سی بی نے شاہین شاہ، بابر اعظم، حسن علی، اور محمد رضوان کی نئی کِٹ پہنے تصاویر بھی جاری کی ہیں، اور فوٹو شوٹ کی تیاری کے وقت کی ایک مختصر ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔