• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا پبلک سکول کے گرلز و بوائز برانچ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک گرلز ، بوائز برانچ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک سکول میں فعال کالج کیمپس کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ادارے کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثالی بنائیں گے۔
تازہ ترین