• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا دیا


ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی۔

چار مرتبہ کی سابق ایشیئن چیمپیئن ٹیم ٹاپ آٹھ کے آخری کلاسیفیکشن میچ میں پاکستان سے آؤٹ کلاس رہی۔

فتح کے باوجود پاکستان ٹاپ چار تک رسائی نہ حاصل کر سکا، قومی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیلے گی۔

جنوبی کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے پچیس- تئیس، پچیس- بائیس اور پچیس- چودہ سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ جاپان کے شہر چیبا میں کھیلی جارہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی موجودہ رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔

تازہ ترین