• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کی واپسی کے انتظامات کیئے جا رہے ہیں: چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ

چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی واپسی کے انتظامات کیئے جا رہے ہیں، ہماری حکومت نے سیریز ختم کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی الرٹ پر کیا ہے۔

ڈیوڈ وائیٹ نے بتایا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا۔

چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پی سی بی کے لیے یہ بہت بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کو سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہمارا انٹیلی جنس سسٹم دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹم میں سے ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے کوئی سیکیورٹی تھریٹس نہیں ہیں۔

تازہ ترین