• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سےتعلقات قائم کریں، امریکا

اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا پُرامن سفارتکاری کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ امریکا اسرائیل کے امارات، بحرین اور مراکش سے تعلقات بڑھانے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے سوڈان اور کوسووو کے تعلقات بڑھانے میں بھی مددگار بنیں گے۔

تازہ ترین