پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا چلا جانا دکھ کی بات نہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پاکستانی ملک میں عالمی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا چلا جانا دکھ کی بات نہیں، جلد پاکستان عالمی کرکٹ کا گڑھ بن جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پرامن پاکستان عالمی ٹیموں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد دوسری ٹیموں کو ہوم گراؤنڈز پر لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔