• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ بیڈمنٹن: ماہور، پلوشا، مراد کوارٹر فائنل میں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں جاری آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹور نامنٹ میں اولمپئن ماہور شہزاد، پلوشا بشیر، علیجا طارق، بشریٰ قیوم، ایمل، غزالہ صدیق، ردا حنیف اور خضراء رشید جبکہ مراد علی، شعیب ریاض، عظیم سرور، راجہ ذوالقرنین، مقیت طاہر، اویس زاہد، راجہ حسنین اور محمد علی لاروش نے پری کوارٹر فائنل میں اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔