• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

امام الحق نے نیوزی لینڈ کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا۔

قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا ملک محفوظ ہے اور میرا ملک کرکٹ کے لیے بھی محفوظ ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک ٹیم، ملک اور تمام شائقینِ کرکٹ کے لیے دل دہلا دینے والا لمحہ ہے۔‘

امام الحق نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔‘

آخر میں قومی کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین