• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ 26 سے 29 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کرینگے

شاہ محمود قریشی 26 سے 29 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی دورے کے دوران افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی دفاعی تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے۔ 

اس کے علاوہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین