• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر کے سابق حکمراں عبدالعزیز بوتی فلیکا انتقال کرگئے

الجزائیر(اے ایف پی) الجیریا پر گزشتہ دو دہائیوں حکمرانی کرنے والے سابق حکمراں عبدالعزیز بوتی فلیکا 84سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے 2019تک الجیریا پر حکمرانی کی۔وہ پانچویں مرتبہ حکمرانی کرنا چاہتے تھے مگر عوامی مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے۔ حکومت چھوڑنے کے بعد وہ پس منظر میں چلے گئے تھے اور غیر فعال زندگی گزارنا شروع کردی تھی۔ ان کی وفات کے اعلان کے بعد چند جگہوں پر لوگوں کا رد عمل دیکھنے میں آیا۔

تازہ ترین