• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلربجلی صارفین ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ سے پریشان

لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے نان فائلرصارفین بجلیکے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے بعدگھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، صارفین بجلی نے کہا کہ حکومتی اقدام سے ٹیکسوں کا بوجھ کرایہ داروں کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے، نان فائلر مالکان جن کی دکانیں اور گھر کرایہ پر دئیے گئے ان کا ٹیکس کرایہ دار ادا کریں گے، متعدد کنکشن جن مالکان کے نام پر لگے وہ انتقال ، بیرون ملک چلے گئے ،جائیداد فروخت کر گئے یا ان کے ورثا وہاں رہتے ہیں، ان کے متعلق واضح احکامات جاری نہیں کئے گئے،جن صارفین کے ملکیتی حقوق نہیں انھیں بھی بلاجواز ٹیکس ادا کرنا ہو گا، صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں کو درست، اصل صارف کے نام کنکشن منتقل اور مالکان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے تک صدارتی آرڈنینس پر عملدرآمد کو روکا جائے اور صارفین کو کم از کم تین ماہ کی مہلت دی جائے۔ حکومت نے گزشتہ روز نان فائلرز کے بجلی کے بلوں میں5سے 35فیصدایڈیشنل انکم ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیسکو ترجمان نے اس متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن کا انتظار ہے، صارفین بجلی کو ہر طرح سہولت مہیا کی جائے گی۔
تازہ ترین