• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان نے تونسہ کی پناہ گاہ میں ایک بزرگ شہری کو گلے لگالیا

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے تونسہ کی پناہ گاہ میں ایک بزرگ شہری کو گلے لگالیا۔

فیاض الحسن چوہان تونسہ میں پناہ گاہ کے دورے پر پہنچے تو وہاں پر موجود ایک بزرگ شہری نے انہیں دیکھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔


ترجمان پنجاب حکومت کے دورے کے دوران یہ بزرگ شہری  پہلی دفعہ ہی پناہ گاہ آئے تھے، انتظامیہ کی طرف سے کھانا دیر سے ملنے پر انہوں نے شکایت شروع کردی۔

یہ دیکھ کر  صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان فوراً بزرگ شہری کے پاس پہنچے اسے گلے لگایا، جس کے بعد بزرگ شہری بھی خاموش ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید