• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال میں ورلڈ کپ کی تجویز، دنیائے فٹبال تقسیم ہونے کا خدشہ

پیرس (جنگ نیوز) فٹبال کی دنیا تقسیم ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا۔ فیفا نے ہر دوسال بعد ورلڈکپ کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اس مقصد کیلئے فیفا کا آن لائن اجلاس 30ستمبر کو ہوگا۔ عالمی تنظیم کے صدر جیانی انفنٹینو واضح کرچکے ہیں کہ فیصلہ رواں برس کرلیا جائے گا۔ہر دوسرے برس عالمی کپ کی تجویز فیفا کے گوبل ڈیولپمنٹ ہیڈ آرسنے ویگنر نے پیش کی تھی۔ یورپین فٹبال ایسوسی ایشن اور سائوتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن اس کے سخت مخالف ہیں۔ البتہ فیفا کی جانب سے گذشتہ ہفتے ہی آن لائن سروے شائع کیا گیا ہے جس میں پرستاروں کی بھاری تعداد نے دو سال میں ورلڈکپ کی حمایت کی ہے۔ لیکن یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین نے دھمکی دی ہے یورپی ٹیمیں اس کا بائیکاٹ کرینگی۔ فیفا چاہتی ہے کہ سالانہ کلینڈر میں انٹرنیشنل فٹبال میچز کی تعداد بڑھائی جائے اور 2025۔26 کے بعد ہر متبادل سال ایک بڑا ٹورنامنٹ کھیلا جائے، جس میں ورلڈکپ، یورپین کپ اور کوپا امریکا جیسے ایونٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین