• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ بھٹو کا قتل سازش، مقصد پی پی حکومت گرانا تھا، وقار مہدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی 25 ویں برسی پیرکو کراچی ،گڑھی خدابخش لاڑکانہ سمیت ملک بھرمیں منائی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیپلزسیکریٹریٹ میں شہید مرتضیٰ بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پرصوبائی سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہاکہ میرمرتضٰی بھٹوکا قتل گہری سازش تھی،مرتضی بھٹو کا قتل ایک بھٹو کو مار کر اس کے الزام میں دوسرے بھٹو کو گرانے کا منصوبہ تھا اور اس قتل کے ذریعے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت گرائی گئی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات کا آغاز کیا گیا۔

تازہ ترین