• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے منشیات برآمد


کراچی سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد ہونے پر سی ای او پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق منشیات طیارے کے ٹوائلٹ میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف اور کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی تلاشی لی تھی۔

واقعے سے متعلق گراؤنڈ ہینڈلنگ فلائٹ کچن اور دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

تازہ ترین