قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا ریفرنس تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے یہ ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا، جن کی حتمی منظوری کے بعد ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔
ریفرنس میں رانا ثناءاللّٰہ پر 19 کروڑ روپےکے اثاثے غیر قانونی طور پر بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیب لاہور نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں رانا ثناءاللّٰہ کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظور دی تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ نیب لاہور میں پیش ہوتے رہے ہیں۔