بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ملیکا شیراوت نے کہا ہے کہ فلموں میں بولڈ سین پر خواتین پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ملیکا شیراوت نے اپنے بولڈ سینز کرنے پر میڈیا کے رویے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ فلموں میں بولڈ سین پر خواتین پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔
ملیکا شیراوت کا کہنا تھا کہ جن سینز پر خواتین سے متعلق کچھ بھی کہہ دیا جاتا ہے وہ سینز مرد اداکار بغیر کسی تنقید کے کرجاتے ہیں اور نہ ہی ان سے کسی طرح کے سوال جواب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیشہ مردوں کے بجائے عورت کو ہی ہدف بنایا جاتا ہے، یہ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے، میں نہیں جانتی کیوں پر یہ سب بھارت میں کچھ زیادہ ہی ہے۔