• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کیے جائیں۔

اس حوالے سے  محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی پولیس اور ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔

تازہ ترین