• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کو صحت کے لئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

کراچی (جنگ نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لئے اب سب سے بڑا خطرہ ہے جس کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ فضائی آلودگی سے سالانہ 70؍ لاکھ قبل از پیدائش اموات ہوتی ہیں یہ تمباکو نوشی اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے زیادہ خطرناک بیماریوں کا باعث ہے۔ صحت و صفائی کے لئے عالمی ادارہ صحت نے رہنما خطوط کو مزید وسعت دے دی ہے جن پر عمل کرکے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں فضائی آلودگی کے مضر اثرات موسمی تبدیلی کے منفی اثرات کے برابر ہیں۔

تازہ ترین