• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن کمیٹی اجلاس، ارکان اسمبلی کے ایک دوسرے پرالزامات

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق بدھ کو راولپنڈی جمخانہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے پر قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزامات لگا دیئے جس پر ماحول کشیدہ ہو گیا اور سرکاری افسروں کو وضاحتیں کرنا پڑیں۔ اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل رکن اسمبلی عامر محمود کیانی‘ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی اور سی پی او احسن یونس نے کی۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق‘ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان‘ جاوید کوثر‘ چوہدری ساجد‘ عمر تنویر بٹ‘ سیمابیہ طاہر‘ واثق قیوم عباسی سمیت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نازیہ سدھن، ڈی جی آر ڈی اے ندیم آبڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ، ایم ڈی واساو متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ عامر کیانی نے کہا کہ ضلع بھر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 440ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ راولپنڈی میں مفاد عامہ کے 375منصوبے جاری ہیں۔
تازہ ترین