• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 20 ممالک افغانستان میں تعمیری کردار ادا کریں، چین

بیجنگ(اے ایف پی/جنگ نیوز)چین نے افغان مسئلے کے پرامن حل کےلیے 6 نکات پیش کردیئے چین نے کہا ہے کہ جی ٹوینٹی ممالک افغانستان میں تعمیری کردار ادا کریں،انسانی ہمدردی کی ضرورت،اقتصادی پابندیاں ختم کریں،پناہ گزین مہاجرین کا مسئلہ حل کیا جانا چاہیے،افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے گزشتہ روز جی 20ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور پر ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔وانگ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی اقتصادی تعاون کے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے جی ٹوینٹی ممالک کوافغانستان کے استحکام میں مدد دینے، ترقی کو فروغ دینے اور مفاہمتی عمل کو یقینی بنانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے افغان مسئلے کے پرامن حل کےلیے 6نکات پیش کیے۔پہلا، انسانی ہمدردی کی اشد ضرورت ہے؛ دوسرا، اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں؛ تیسرا، بات چیت اور رابطے کے ذریعے رواداری کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے؛ چوتھا، انسداد دہشت گردی کےلیے تعاون فوری طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے؛ پانچواں، پناہ گزین مہاجرین کا مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جانا چاہیے اور؛ چھٹا، مختلف مکینزمز کے تحت مل کر کام کرنا چاہیے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ چین جی ٹوینٹی رکن ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو بہتر مستقبل کے حصول میں مدد دی جا سکے۔

تازہ ترین