• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’کیوٹ‘ قرار دیاجا رہا ہے، یہ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی ہنسنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر اکثر اوقات جہاں معلوماتی مواد سے صارفین مستفید ہوتے ہیں وہیں کچھ ویڈیوز سنجیدہ سے سنجیدہ انسان کا دل پگھلا کر اُسے ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں ایک چھوٹے سے پالتو کتے کو گھر کے داخلی دروازے پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کتے کے آرام کے وقت وہاں ایک ننھی سی خوبصورت تتلی بھی آ جاتی ہے اور کتے کے ساتھ کھیلنے لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹا سا کتا بھی تتلی کے ساتھ خوب انجوائے کر رہا ہے اور اُس کے ساتھ کھیلنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔