• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا، نیہا دھوپیا کیساتھ پرانی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا المعروف ’میرا جی‘ نے بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آنے والی اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

میرا نے یہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن تو نہیں دیا ہے مگر اُن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

میرا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیہا کے مقابلے میں اُنہوں نے نامناسب لباس جبکہ نیہا دھوپیا نے مکمل لباس پہنا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا میرا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرا بھارتی جبکہ نیہا دھوپیا پاکستانی اداکارہ لگ رہی ہیں۔

تازہ ترین