• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین کا جعلی اندراج ، 16افراد گرفتار12کیخلاف مقدمات

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ویکسین کا جعلی اندراج کرنیوالے کسی رعائیت کے مستحق نہیں،صوبے میں کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، سیالکوٹ، وہاڑی، رحیم یار خان، لودھراں، لاہور، فیصل آباد، چنیوٹ اور ملتان میں 16افراد گرفتار اور 12مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے ہسپتالوں میں داخل 79فیصدمریض غیر ویکسیئن شدہ ہیں۔ جعلی اندراج پر 8شہروں میں 16 اہلکارگرفتارکر لئے،ہسپتالوںمیں داخل 79 فیصد مریضوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی۔ لاہور، سرگودھا اور مظفر گڑھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اس وقت آٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔سیکرٹری اطلاعات ، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تازہ ترین