• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ چھوڑنے والی ثنا خان جلد عمرے پر جانے کی خواہشمند

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان جلد عمرے پر جانے کی خواہشمند ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے 7 ماہ بعد کعبہ شریف میں ہونے والی نماز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود بھی وہاں جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

یاد رہے کہ اس سال مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلنے کے تناظر میں حرم شریف میں عبادات کے حوالے سے بعض پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سرکاری میڈیا نے بتایا کہ آج حرم شریف میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ حرم شریف میں 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔

محدود عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام آئیں گے۔ دوسرا مرحلہ 14 روز تک جاری رہے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام 'بگ باس' میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا خان نے رواں ماہ  اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں جمعرات کو ثنا خان نے لکھا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں۔ اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

نا خان نے تین زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں جاری تفصیلی پوسٹ میں اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے وجود کے اصل مقصد پر غور کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے یہ سوچ رہی تھیں کہ کیا انسان کے اس دنیا میں آنے کا اصل مقصد صرف دولت اور شہرت کا پیچھا کرنا ہے؟ کیا یہ اس کے فرائض کا حصہ نہیں کہ وہ اپنی زندگی ناداروں کی خدمت میں گزارے؟

ثنا خان نے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کمرشلز سے کیا تھا۔ اس شعبے میں انہیں جلد کامیابی سے ہم کنار کیا جس کے بعد وہ تامل فلموں میں اداکاری کرنے لگیں۔

ثنا خان ہدایت کار روہت شیٹھی کے ساتھ خطروں کے کھلاڑی سیزن 6 میں کام کر چکی ہیں۔ اس ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بہت سے اسٹنٹس خود کیے۔جھلک دکھلا جا سیزن 7، کامیڈی نائٹس بچاؤ، کامیڈی نائٹس لائیو اور انٹرٹینمنٹ کی رات ثنا خان کے مشہور اور کامیاب ٹی وی شوز ہیں۔

تازہ ترین