• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام ورتھ سنو ڈوم میں زخمی ہونے والا 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا

لندن (پی اے) انڈور سکی سینٹر میں شدید زخمی ہونے ولا 12 سالہ لڑکا دم توڑ گیا۔ سٹیفورڈ شائر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسرز کو مقامی وفت 18:40 بی ایس ٹی پر ٹامورتھ کے سنو ڈوم میں طلب کیا گیا تھا جہاں ایکٹوٹی کے دوران ایک لڑکے کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔ فرسٹ ایڈ ورکرز اور ایمبولنس کریو موقع پر پہنچے اور لڑکے کو طبی امداد فراہم کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سنو ڈوم لمیٹڈ کے چیئرمین مارٹن سمتھ بتایا ایک اور شخص بھی زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس واقعے کے بارے میں قیاس آرائی نہ کریں۔ آفیسرز نے عوام سے کہا کہ وہ اس واقعے کی کوئی تصویر یا فوٹیج شیئر نہ کریں۔ مسٹر مارٹن سمتھ نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اور ملازمین اس لڑکے کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں اور ان سے اس افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شام کی ایکٹوٹی کا انتہائی تکلیف دہ انجام ہوا جو ہماری سوچ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اس واقعے کی انویسٹی گیشن میں اتھارٹیز کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور مکمل اور بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹوز (ایچ ایس ای) کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ آگے آئے۔
یورپ سے سے مزید