• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے دفاع کا مطالبہ


نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی برادری سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر ہونے والے اجلاس سے ویڈیو خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق میں سب سے اہم ان کی تعلیم کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیئے۔

تازہ ترین