• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکاسی آب کے اہم چوکنگ پوائنٹس کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حالیہ بارشوں میں نکاسی آب کے لئے اہم چوکنگ پوائنٹس پر کئے گئے خصوصی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دی ہیں، انہوں نےبلدیاتی اداروں کے تمام متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا حالیہ اسپیل بلدیاتی اداروں اور عملے کی کارکردگی کا امتحان ہے، بلدیاتی اداروں، میونسپل کارپوریشنز اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملہ بارش کے پانی کی نکاسی اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے میں معاونت کرے۔

تازہ ترین