• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی کاروبار کی لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی۔ 100 انڈیکس کا سات روز کے بعد مثبت اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی بندش پر انڈیکس کی سطح 457 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 274 ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 547 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 294 رہی۔

حصص بازار میں آج 36 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کا کاروبار 14 ارب روپے میں ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 828 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین