• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلمانوں کیلئے مودی و بی جے پی سب سے بڑا خطرہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلمانوں سے نفرت کو اس کے دیرینہ دوست اسرائیل کے اخبار نے بھی بے نقاب کردیا۔ 

نریندر مودی حکومت کے بارے میں اسرائیلی اخبار دی ہاریٹز میں تجزیاتی رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ مودی کے بھارت میں 1930 کی دہائی کے جرمنی کی بازگشت زور پکڑ رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے لیے اصل خطرہ ہندو اکثریت کو بنیاد پرست بنانے سے ہے، بی جے پی بھارت کے لیے سب سے بڑا بنیاد پرستی کا خطرہ ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بی جے پی کے حمایت یافتہ جتھوں کی قتل و غارت گری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی مسلمانوں کو نئی سماجی درجہ بندی کی روزانہ یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بی جے پی کھلے عام اسلام فوبک، نفرت انگیز مہمات کا استعمال کرتی ہے، دلی میں مسلم دکانداروں اور کاروباری اداروں کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی۔

رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف یہ بھی ہوا کہ نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے زندہ جلائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 

اسرائیلی اخبار کے مطابق بھارت 1933 کے نازیوں کی طرح کاروبار کے بائیکاٹ کے راستے پر گامزن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید