• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ، عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا

علاج کے لیے امریکا روانہ کیے گئے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کو جرمنی میں مزید طبی معائنے اور ریسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

امریکا میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق کراچی سے ایئر ایمبولینس میں روانگی کے بعد سوا سات گھنٹے کے مسلسل ہوائی سفر کے دوران عمر شریف کو تھکاوٹ اور ہلکا بخار ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق کمپنی سے رابطے کے بعد انہیں رات کے لیے نیورمبرگ جرمنی کے اسپتال میں قیام کرایا گیا ہے۔ جہاں کامیڈین عمر شریف کا میڈیکل چیک اپ اور تازہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات ایئر ایمبولینس کمپنی کر رہی ہے، ڈاکٹرز مجھ سے رابطے میں ہیں۔ ایئر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر جرمنی سے بدھ کی صبح آئس لینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔

ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی صحت ٹھیک ہے۔ ان کی اہلیہ زریں غزل نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین