• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ ایک ہی دن لینے کیلئےطلباء کا دھرنا جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایک ہی دن امتحان کے مطالبے پر منگل کو بھی وفاقی دارالحکومت میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کا دھرنا جاری رہا۔ طلبہ کے کا مطالبہ ہے کہ امتحانی فیس چھہ ہزار سے کم کرکے پندرہ سو روپے پرانی فیس بحال کی جائے ، داخلہ ٹیسٹ پورے ملک میں ایک ہی دن طلبہ کو مختلف سنٹروں میں بیٹھا کرلیا جائے جب تک مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوگا دھرنا جاری رہیگا۔
تازہ ترین