عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے محمد سلمان نے عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے زرین غزل کو اپارٹمنٹ بیچنے سے روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی۔
معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے، تاہم سندھ ہائیکورٹ میں ان کی جائیداد منتقلی کے تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 21 نومبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے عمر شریف، اہلیہ زریں غزل، سب رجسٹرار، سندھ حکومت اور دیگرکو نوٹس جاری کردیے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد جائیداد منتقلی رک گئی ہے۔
عمر شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ زرین غزل نے عمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
وکیل عمر شریف نے کہا کہ بینک سے 2016 میں قرضہ لےکر اپارٹمنٹ خریدا، عمر شریف کی علالت کے دوران دسمبر 2020 میں ان کی تیسری بیوی نے اپارٹمنٹ اپنے نام کروا لیا۔