• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے، آج رات جرمنی میں ہی قیام ہوگا، کل صبح امریکا روانگی متوقع ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز عمر شریف کا مزید معائنہ کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ کرنے کا بھی کہا ہے۔

اہلیہ عمر شریف نے کہا کہ امریکا میں عمر شریف کے ڈاکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

زریں غزل نے کہا کہ جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان کے قونصل جنرل زاہد حسین نے بھی عمر شریف کی عیادت کی۔

تازہ ترین