موٹو 2 ورلڈ چیمپئن شپ مقابلے کے سابق ریسر الیکس پونس نے چھ برس قبل اپنی طرز زندگی کو ڈرامائی انداز میں اس وقت تبدیل کیا جب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ننگے پیر دنیا کا سفر کرینگے۔
دو دفعہ کے موٹو جی پی ونر لیجنڈری سیٹو پونس کے بیٹے ایکسل پونز کے پاس موٹرسائیکل ریسر کے طور پر اپنے کیریئر کے آغاز تک اتنا کچھ تھا کہ وہ آرام سے زندگی گزارتے۔
موٹو ٹو ورلڈ چیمپئن شپ میں چند اچھے نتائج کے باوجود 2016 کے سیزن میں 16 ویں پوزیشن ان کے ریسنگ کیریئر کا عروج تھا۔ جس کے بعد انھوں نے موٹر سائیکل ریس سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا اور فیشن کی جانب توجہ مبذول کی اور انہوں نے فیشن ماڈل کے طور پر کچھ کام بھی کیا۔
جس کے بعد وہ منظر عام سے ہٹ گئے اور 2019 میں پھر سامنے آئے اور ہسپانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں۔
کسی کو امید نہیں تھی کہ وہ کس قسم کی تبدیلی چاہتے ہیں، تاہم ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پیدل چلنا شروع کیا ہے۔
حال ہی میں انکی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں براستہ پاکستان پیدل چلتے نظر آئے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چھ برسوں سے ننگے پاؤں پیدل چل رہے ہیں۔